کراچی کے عوام کے لیے ٹریفک جام وبان جان بن گیا

گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہنا کراچی کے باسیوں کا مقدر بن گیا،دھول مٹی سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

بدھ 16 مئی 2018 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) کراچی کے عوام کے لیے ٹریفک جام وبان جان بن گیا ،گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہنا کراچی کے باسیوں کا مقدر بن گیا،دھول مٹی سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،شہریوں نے ماہ صیام میں ہر حالت میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے انتظامات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے ٹریفک جام نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر جگہ جگہ ترقیاتی کام جاری ہیں جو کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے جس کے باعث منزل پر پہنچ نے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں سے پیدا گردو غبار کی وجہ سے شہری آشوب چشم اور حلق کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے ہیں ۔ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر تو موجود ہیں لیکن ٹریفک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قابو کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :