پٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید کی زیر صدات ٹرک اڈہ ڈسپنسری کے حوالے سے اجلاس

بدھ مئی 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید کی زیر صدات ٹرک اڈہ ڈسپنسری کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔اجلاس میں ڈی او لاری اڈہ شاہد کلیانی، اے سی(سٹی) عبداللہ خرم نیازی، ڈی ڈی او (ہیلتھ)اور ٹرک اڈہ یونین کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلا میں ٹرک اڈہ پر ڈسپنسری کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے کنوینرڈی او لاری اڈہ شاہد کلیانی ہو نگے۔ ممبران میں اے سی(سٹی) ، ڈی ڈی او(ہیلتھ) اور ٹرک اڈہ کا ایک نمائندہ ہوگا۔کمیٹی ڈسپنسری کے حوالے سے رپورٹ ڈی سی لاہور کو ارسال کریں گی۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :