متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

بدھ مئی 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاک کالونی ، ناظم آباد اور سائٹ میں پولیس کی کارروائیاں لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برامد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر رومی احمد کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو کہ تنظیمی عہدیداران کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، ادھر ناظم آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک اسٹریٹ کرمنل کاشف کو گرفتار کر لیا پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے ، ادھر سائٹ کے علاقے میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔