رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،اسٹریٹ کریمنلز سمیت 4ملزمان گرفتار

بدھ 16 مئی 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے آٹلری میدان اور سول لائن کے علاقوں سے دو ملزمان اللہ آندو خان عرف شاہد اور قادری کو گرفتار کیا ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،جبکہ ملیر سٹی سے دو ملزمان محمد خورشید اور نیاز احمد کو گرفتار کیا ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔