رمضان پاکستان "پی ٹی وی ناظرین کیلئے خصوصی نشریات پیش کرے گا

اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام پیش جائیں گے

بدھ 16 مئی 2018 18:16

رمضان پاکستان "پی ٹی وی ناظرین کیلئے خصوصی نشریات پیش کرے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان ٹیلی وژن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے ناظرین کے لئے خصوصی ٹرانسمشن "رمضان پاکستان" پیش کرے گاجس میں مختلف مکاتب فکر کے علماودانشور اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ علاوہ ازیں پی ٹی وی سحراور افطارکی خصوصی ٹرانسمشن کے ساتھ ساتھ" شب وجد" کے نام سے بھی رات کو اہم پروگرام پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے ان اہم پروگراموں میں ،رمضان پاکستان (سحر و افطار کی براہ راست نشریات) ،مرحبا رمضان،تزکیہ، قصص القرآن،البیان،معجزے میرے نبیؐکے،شب وجد، روشنی کا سفر، جگنو (سپیشل رمضان پلی)،روشنی کا سفر،روزے کے احکامات Cooks Challenge، تخلیق انسان اور دیگر بہت سے پروگرام شامل ہیں۔نیز پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لئے محفل نعت،قوالی سمیت علاقائی زبانوں میں بھی خصوصی پروگرام پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :