رحیم یار خان ،ْ سسرالیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جلایا گیا 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا

بدھ 16 مئی 2018 18:21

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) رحیم یار خان میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جلایا گیا 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ساجد اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے بستی امانت علی میں اپنے سسرال گیا تھا ،ْجہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی تھی۔ساجد نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھا، ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس کر متاثر ہوا تھا۔پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا نوجوان کو قتل کیا گیا۔