سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ملک دشمنی ہے،ندیم قاضی

بدھ 16 مئی 2018 18:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی و دیگر اراکین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ممبئی حملوں کے تناظر میں بیان ملکی سلامتی اور غداری کے مترادف ہے نواز شریف نے نیب و سپریم کورٹ میں چلنے والے کیسوں سے نظر ہٹانے کیلئے بے وقت راگنی چھیڑی ہے پاکستان اس وقت نازک دورسے گذر رہا ہے پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں سیاستدان جب حکومت میں ہوتے ہیں تو انہیں ہر چیز ٹھیک لگتی ہے اور وہ حکومت کے دوران ہر جائز و ناجائز ذرائع سے دولت کے انبار لگاتے ہیں بلکہ باہر منتقل کردیتے ہیں اور جب حکومت جانے کے بعد ان سے سوالات ہوتے ہیں تو وہ ملکی سلامتی کے اداروں اور قومی راز کو افشار کرکے اپنی اصلیت بتاتے ہیں عوام ان کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے خلاف کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔