ضلع کورنگی میں کھیلوں کا فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،سید نیئر رضا

بدھ مئی 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا DHAاسپورٹس کلب ((معین خان اکیڈمی ) کا دورہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سے ملاقات اس موقع پر معین خان نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کو اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کراکر تمام شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ کورنگی خالد نفیس بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں کھیلوں کا فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ،بلدیہ کورنگی جہاں تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے حوالے سے اپنے وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لارہی ہے وہیںنوجوانوں کو صحت مند تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے متعدد ایونٹ کا بھی انعقاد کرتی آرہی ہے انہوںنے کہاکہ قومی ہیروز کے باہمی مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر معین خان نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کو ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر انہیں بہتر سہولت اور مواقع میسر آئیں تو ہمارا یہ ٹیلنٹ دنیا میں اپنے ہنر کا لوہا منواسکتا ہے معین خان نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی عوامی خدمت کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا ۔