فیصل آباد میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار،مزاحمت پردکان میں موجودطالب علم گولی لگنے سے زخمی

بدھ مئی 18:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) فیصل آباد میں ڈکیتی ، چوری وراہزنی کی 40وارداتوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی ، مزاحمت پر دکان میں موجود طالب علم گولی لگنے سے شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ماموں کانجن سٹی میں مشروب ایجنسی میں چار لاکھ کی نقدی لو ٹ لی گئی موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایجنسی میں بیٹھے دسویں کے طالب علم 17سالہ حنان احمد ولد عرفان کو بازو میں گولیاں مار دیں دیگروارداتوں میں 423سٹاپ میں عمر ، مقبول ٹائون میں امتیاز ، گلشن بارک میں جاوید ، بڈھا چک میں قیصر ، عباس پور میں سجاد ، منصور آباد میں ماد ، 550گ ب میں ابراہیم شاہ کوٹ ٹول پلازہ میں ذیشان ، ائیر پورٹ میں میاں ندیم ، اکبر چوک میں ندیم ، عبدالرحمان ، منصور آباد میں عرفان ،فیکٹری ایریا میں حنیف سے ڈاکوئوں نے بھایر مالیت کی نقدی ، قیمتی موبائل فونز دیگر سامان چھین لیا رچنا ٹائون میں منیر کے گھر سے ڈاکوئوں کو لوٹ مار جبکہ چوروں کی گروہ نے بھی ات مچائے رکھی جمیل آباد چوک میں عبدالرحیم ، سیٹلائٹ ٹائون میں آصف کی کار 3914ایکس آئی ، ناولٹی پل میں ارشد ، لاثانی پلی میں وقار ، الائیڈ ہسپتال کے قریب آصف ، جھنگ بازار میں فرمان ، غازی آباد میں غلام مرتضی ، الائیڈ ہسپتال میں بلال، بابر چوک میں امنی ، چیز اپ کے قریب عابد ، واٹر ورکس پارک میں حسن ، آخری سٹاپ میں عمران ، الائیڈ ہسپتال میں بلال ، نلکا کوہالہ میں تنویر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، 225ر ب میں سکندر ، پنڈی شیخ موسی میں خضر حیات ، منصور آباد میں سعید ، لاثانی پلی میں وقار ، 376گ ب میں شوکت ، سینما چوک جڑانوالہ میں سنی ، ایڈن ویلی میں شاہ جہاں ‘مسلم ٹائون میں حسنین کے گھروں و دکانوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی ‘ایل سی ڈی و دیگر قیمتی سامان چور لے اڑے ‘علی پور بنگلہ میں اختر کے مویشی چور لے اڑے ‘ایئر پورٹ میں ندیم کی موٹر سائیکل اور سترہ لاکھ کی نقدی چور لے کر فرار ہوگئے ۔