Live Updates

بینک دولت پاکستان اور دیگر تمام بینکس یکم رمضان المبارک کو زکوة کی کٹوتی کے لئے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

بدھ 16 مئی 2018 18:23

بینک دولت پاکستان اور دیگر تمام بینکس یکم رمضان المبارک کو زکوة کی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بینک دولت پاکستان اور دیگر تمام بینکس یکم رمضان المبارک کو زکوة کی کٹوتی کے لئے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان اور دیگر تمام بینکس یکم رمضان المبارک 1439ھ کو زکوة کی کٹوتی کے باعث عوام سے لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ تاہم تمام بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین بینک تعطیل پر دفتر میں حاضر ہوں گے اور اسے عوام سے لین دین کے علاوہ معمول کا ورکنگ ڈے سمجھا جائے گا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :