بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی WeBoc کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ، حکومت فوری توجہ دے۔ میاں زاہد حسین
بدھ 16 مئی 2018 18:28
(جاری ہے)
متعلقہ حکام کو چاہئے کہ اس سسٹم کے نفاذ کے لئے درکار بنیادی سہولیات فراہم کریں اور پاکستانی تاجروں کو اس نظام سے باقاعدہ طور پر ٹریننگ دی جائے اور اس سلسلے میں انکے جائز تحفظات کو دور کیا جائے ۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ کسٹم حکام کے اصرارکے باعث ملک کی سب سے بڑی تجارتی راہداریCPEC پر واقع بارڈر پر 6ہفتے سے تجارتی سرگرمیاںمعطل ہیں، جس نے نہ صرف گلگت بلتستان کے تاجر متاثر ہورہے ہیں بلکہ ملک بھر میںدرآمداتی اوربرآمداتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہاکہ گوادر پورٹ پر بھی و ی بوک کے نفاذ کی شرط نے درآمدات و برآمدات کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب تک گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوسکا۔ گوادر میں بھی بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی اور انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے باعث فوری طور پر WeBocکا نفاذ ممکن نہیں اور اس میں مزید 3ماہ کا عرصہ درکار ہے، اس سلسلے میں FBR، کسٹم اور دیگر ادارے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ اس جدید سسٹم کے نفاذ کے لئے درکار سہولیات مہیا کرنے کے لئے اقدامات کریں اور انفراسٹرکچر کی تکمیل تک کسٹم کے ون کسٹم سسٹم کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کو بحال کریں۔ طورخم بارڈر پر وی بوک نافذ کیا گیا جو تاحال سہولیات کی عدم فراہمی کا شکار ہے، جس کے باعث درآمدات اور برآمدات میں تاخیر روز کا معمول ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہFBRکا بین الاقوامی تجارت WeBocکی کلیرینس سے مشروط کرنا اس صورت میں نفع بخش ہوگا اور اس جدید سسٹم کے فوائد بشمول صحیح انوائسنگ، ٹیکسیشن اور آن لائن ٹریکنگ ، وغیرہ حاصل ہوسکیں گے جب حکومت اور تاجر ایک پیج پر ہوں اور تاجروں کو بلا تا خیر یہ سسٹم مہیا ہو۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستانی تاجر بھی ترقی کرنا چاہتے ہیں اور ملک کی ترقی بزنس کمیونٹی کی پہلی ترجیح ہے، وی بوک کے نفاذ کے لئے تاجروں کی واحد شرط اس سسٹم کے لئے درکار انفراسٹرکچر کی فراہمی ہے، جو واضح طور پر حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرے اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ برآمدی اور درآمدی سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.