پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,456 کی سطح پر بند

بدھ مئی 18:28

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,456 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,456 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.737 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14,353 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.040 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.254 بلین روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.064 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت357.145 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت272.141 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت223.222 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت222.602 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 221.800 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 41.047 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت26.691 ملین روپی اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 13.160 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 7 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.384 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :