سنی تحریک کے کارکن کا قتل ثابت ہونے پر مجرم ولید کمال کو 40سال قید اورایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانے کی سزا

بدھ 16 مئی 2018 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنی تحریک کے کارکن کا قتل ثابت ہونے پر مجرم ولید کمال کو 40سال قید اورایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سنی تحریک کے کارکن احسان الحق کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ولید کمال کو 40سال قید اور ایک لاکھ 40ہزار جرمانے کی سزا سنادی ۔مجرم نی2014میں شارع فیصل کے علاقے میں فائرنگ کرکے احسان الحق کو قتل اور فرحان قادری کو زخمی کردیا تھا ۔مجرم کو شارع فیصلہ پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔