میرے خاندان اور ساتھیوں نے پارٹی میں رہ کر کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں کی، عمر خان اچکزئی

کبھی بھی مفادات کی سیاست نہیں کی ہمیں نظریاتی سیاست کے نام پر دھوکا دیاگیا، پشتونخواملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان

بدھ 16 مئی 2018 18:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) محمد عمر خان اچکزئی ولد حاجی میر جلات خان اچکزئی نے اپنے ساتھیوں سمیت پشتونخواملی عوامی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے اور کہاںہے کہ اب ہمار ااس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا ،26سالہ لڑکے منظور پشتین کے لبادے میں قوم کو مزید بے وقوف بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم تیار نہیں ،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر میر عثمان خان اچکزئی بھی موجود تھے ،محمد عمر خان اچکزئی نے کہاکہ میرا تعلق اچکزئی کی شاخ حمید زئی سے ہے میرے والد کا تعلق پشتونخوا کے بانی شخصیات میں سے ہیں ،ہمار اخاندان اور میرے ساتھیوں کا پچھلے 60سے 70پشتونخواملی عوامی پارٹی سے رہا ہے اور اس پارٹی میں میرے ساتھیوں اور خاندان کی قربانیاں کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے ،میرے خاندان اور ساتھیوں نے پارٹی میں رہ کر کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں کی اور نہ کبھی لیاہے ہم اس پارٹی کیساتھ نظریاتی طورپر کھڑے تھے ،ہم نے کبھی بھی مفادات کی سیاست نہیں کی لیکن ہمیں نظریاتی سیاست کے نام پر دھوکا دیااو رہمارے قوم کیساتھ ناانصافی کی گئی ایک 26سالہ لڑکے منظور پشتین کی لبادے میں قوم کو مزید بے وقوف بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم کسی صورت تیار نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ لوگ اب ان کی سیاست سے محروم ہوچکے ہیں ،اب یہ لوگ ایک 26سالہ نوجوان کے پیچھے کھڑے ہوگئے ہیں اور ہمیں مزید 60سے 70سال تک بے وقوف بنانے کیلئے اس نوجوان کا سہارا لے رہے ہیں ،انکو کس نے پشتون تحفظ سے روکا تھا ،ان کا حکومت میں ہوتے ہوئے کسی نے انکو پشتونوں کے حقوق اور تحفظ سے نہیں روکا ،پوری قوم نے ان کو بھر پور انداز میں سپورٹ کیا ،ان کو اقتدار تک پہنچایا ،قوم کو امید تھی کہ ان کو بھر پور انداز میں تحفظ اور سپورٹ ملے گی لیکن انہوں نے قوم کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا اب ایک 26سالہ لڑکے منظور پشتین کے لبادے میں قوم کو مزید بے وقوف بنانا چاہتے ہیں جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریںگے اور آج سے ہم پشتونخواملی عوامی پارٹی سے جن میں میرے والد حاجی میر جلات خان اچکزئی اور میرا خاندان ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں شامل ہیں جو پشتونخواملی عوامی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں ،اس موقع پر امیر عثمان خان اچکزئی نے کہاکہ میرا تعلق قلعہ عبداللہ تحصیل گلستان سے ہے اور میرے گائوں کا نام عنایت اللہ کاریز ہے جہاں سے محمود خان اچکزئی کا بھی تعلق ہے ،میرے داد الحاج میر محمد زمان خان اچکزئی سابقہ وفاقی وزیر بلدیات وسینیٹر بھی رہ چکے ہیں ،مگر اس وقت ہمارے حالات یہ ہے کہ ہمارے گائوں نہیں جاسکتے ہیں اور یہاں تک کے آبائی قبرستان میں فوت شدہ افراد کی تدفین نہیں کرسکتے ہیں ،ہمارے زمین اور باغات پر قبضہ کرلیا گیا ہے ہمارے گھروں کو مسمار کیا گیا ہے اور ٹیوب ویلوں میں سیمنٹ ڈال دیا گیا ہے ۔