آنیوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، ممبر سحر گل خلجی

بدھ مئی 18:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی کونسل کے ممبر سحر گل خلجی نے کہاہے کہ آنیوالا انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی مرکزی اور صوبوں میں ہماری پارٹی حکومت بنائے گی ،،سی پیک کو مکمل ہم کریں گے ،،بلوچستان کے عوام کے حقوق حاصل کرکے انکو دیں گے ،انہوں نے یہ بات ثناء اللہ کاکڑ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ تعصب سے پاک سیاست کی ہے ،،انتخابات قریب ہے ،پارٹی نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا او رہم مرکز میں حکومت بنائیں گے ،،بلوچستان میں ہمیشہ نوابوں اور سرداروں نے حکومت کی ہے اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ غریب آدمی ہی غریب کا درد جانتاہے ،پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری بلوچستان پر خاص توجہ دے رہے ہیں اور جلد ہی وہ کوئٹہ کا دورہ کریں گے ،اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقات کریں گے ،اس موقع پر ثناء اللہ کاکڑ نے کہاکہ میں اپنی تمام ترصلاحیتیں پیپلز پارٹی پر صرف کروںگا اور انشا ء اللہ جلد ہی بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی ۔