سرگودھا میں رمضان المبارک کے لیے سیکیورٹی پلان میں 2100سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا

بدھ 16 مئی 2018 18:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سرگودھا میں رمضان المبارک کے لیے سیکیورٹی پلان میں 2100سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ 800سے زائد رضاکار بھی پولیس کی معاونت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا پولیس نے رمضان المبارک 2018کے لیے سیکیورٹی پلان کے تحت2100سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جبکہ پولیس کی معاونت کے لیے 1300سے زائد رضاکاروں کو بھی تین دن کی خصوصی ٹریننگ پولیس لائن کے اندر دی گئی جو پولیس کی معاونت کریں گے۔

اس سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع سرگودھا میں 13رمضان بازاراور43مدنی دستر خوان لگائے گیہیں جبکہ ضلع کی 77مساجد اور امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے کیٹگری اے میں جبکہ365کو کیٹگری بی اور1658کو کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے جبکہ دو قادیانی /اسماعیلی عبادت گاہوں پر بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران اضافی گاڑیاں گشت پر مامور کی گئیں ہیں جبکہ چیکنگ کے لیے 10ٹیمیں ہیں۔

یوم شہادت حضرت عل?ی اور یوم القدس کے حوالے سے علیحدہ سیکیورٹی پلان دیا گیا ہے۔ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ یہ انتہائی بابرکت مہینہ ہے اس میں پولیس کی ڈیوٹیاں بڑھ جاتی ہیں اس لئے ملازمین کی ہر قسم کی رخصت بند کردی گئی ہے۔ عوام کوچاہیے کہ پولیس سے تعاون کریں اردگرد کے ماحول پر نظررکھیں اور کسی بھی سماج دشمن سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں۔