اسلام آباد کو تمباکو سموک فری شہر بنانے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز، عوام کو سگریٹ پینے کے نقصانات ، قانونی معلومات فراہم کی جائیں گی

بدھ مئی 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) اسلام آباد کو تمباکو سموک فری شہر بنانے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔مہم میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں جبکہ CADDکے نمائندوں نے بھی حصہ لیا ،CADDکی طرف سے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،جبکہ ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے اس مہم کو کامیاب کرنے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن یقین دہانی کرائی گئی مہم مرحلہ وار جاری رہے گی،مہم میں عوام کو سگریٹ پینے کے نقصانات اور قانونی معلومات فراہم کی جائیگی،اس سلسلہ میں پی ایس وی ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کوپی ایس وی گاڑیوں میں سفر کے دوران سگریٹ پینے کی ممانعت کے متعلق قانون کے بارے آگاہی فراہم کرکے قانون پر عملددرآمد کرایا جائیگااور گاڑیوں میں سگریٹ نوشی کے خلاف چلائی گئی مہم کے متعلقہ اسٹیکرز چسپاں کرنے کے ساتھ ساتھ پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے اور انسداد تمباکو نوشی قانون2002کی دفعہ6کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کو تمباکو سے پاک شہر بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس اور(CADD) نے مشترکہ باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید، ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشیدکے علاوہ افسران و جوان، پراجیکٹ ڈائریکٹر CADD ڈاکٹر منھاج السراج اورڈاکٹر محمد آفتاب احمدنے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ سگریٹ نوشی اپنے بدن کے ساتھ بد دیانتی ہے جس سے ہم دوسروںکی صحت کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں انھوں نے کہا کہCADDکا تمباکو نوشی کے خلاف اقدام انسانی زندگیوں کو بچانے اور ان کی صحت کو برقرار رکھنے کی بہترین مثال ہے انھوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی پی اس کا ر خیر میں CADDکا ساتھ دے گی ،اورخلاف ورزی کرنے پر انسداد تمباکو نوشی قانون2002کی دفعہ6کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور پی ایس وی گاڑیوںمیں سگریٹ نوشی کے خلاف قانون پرسختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا اس موقعہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹرCADDڈاکٹر منھاج السراج نے تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر رونما ہونے والے مضر اثرات کے متعلق آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو تمباکو نوشی جیسی لعنت سے بچانا ہے انھوں نے سگریٹ کے تمباکو میں استعما ل ہونے والے کیمیکل اور دیگر مضر صحت مواد کے متعلق بھی شرکاء کو آگاہی فراہم کی، آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی اسٹیشن ڈائریکٹر عائشہ جمیل بھی اس موقع پر موجود تھیں،سگریٹ نوشی کے خلاف اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پی ایس وی گاڑیوں اور دیگر پبلک پوائنٹس پر اسٹیکرز اور پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :