'نیلا ہیرا' آج 67 کروڑ روپے میں نیلام ہو گیا

بدھ مئی 18:59

'نیلا ہیرا' آج 67 کروڑ روپے میں نیلام ہو گیا
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) مختلف یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا 'نیلا ہیرا' 67 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا ہے۔ بھارت کی کان سے نکالا گیا 6.16 قیراط وزن کا حامل نیلے رنگ کا یہ ہیرا ہسپانوی، فرانس،، اٹلی اور آسٹریا میں شاہی خاندانوں کی ملکیت میں رہا ہے۔اس نیلے ہیرے کی نیلامی سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیلامی کے انتظامات دیکھنے والی سوتھی بیز کمپنی کو امید تھی کہ یہ ہیرا 53 لاکھ ڈالرز یعنی تقریبا 60 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام ہوگا ت۔ اس ہیرے کا مکمل نام فارنیس بلیو ڈائمنڈ ہے جو اردن کی شہزادی الزبتھ فارنیس کو شادی میں تحفے کے طور پر ملا تھا۔الزبتھ فارنیس نے 1715 میں اردن کے شہزادہ فلپ وی سے شادی کی تھی اور یہ شادی کا سب سے قیمتی تحفہ تھا۔بعد ازاں یہ 'نیلا ہیرا' اس خاندان کی روایت بن گیا اور آنے والی نسلوں کو بطور تحفہ دیا جانے لگا اور پھر اردن سے فرانس،، اٹلی اور پھر آسٹریا جا پہنچا۔۔