انضمام الحق کے بھتیجے باز امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سے سوالوں کا جواب دیدیا ہے ،سرفراز احمد

پر تین وکٹیں گرنے کے بعد انجانے خوف میں مبتلا تھے،آئرلینڈ کو ہرانے کے بعد اب ہماری نظریں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ پر ہیں ، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

بدھ 16 مئی 2018 18:59

انضمام الحق کے بھتیجے باز امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سے ..
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سے سوالوں کا جواب دیدیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان جب ایک مقامی مقامی صحافی نے کپتان سرفراز احمد سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے جب امام الحق کو منتخب کیا تو ہمیں اس کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا۔

انہوں نے کہا کہ امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سارے سوالوں کا جواب دے دیا۔ڈبلن میں اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق نے ناقابل شکست 74 رنز بناکر پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کو آسان کردیا۔سرفراز نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق سے بڑی امید وابستہ ہیں ،اس جیت سے اعتماد ملا ہے ، آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے میں اور پوری قوم انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ جب تین وکٹیں گر گئیں تو ہماری تشویش بڑھ رہی تھی اور ہم انجانے خوف میں مبتلا تھے۔سرفراز احمد نے کہا کہ آئرلینڈ کو ہرانے کے بعد اب ہماری نظریں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ پر ہیں، پاکستان ٹیم اس چیلنج پر پورا اترنے کے لئے تیار ہے، انگلینڈ کی سیریز آسان نہیں ہے تاہم ہم کوشش کریں گے کہ توقعات پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈبلن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کنڈیشن بیٹنگ کیلئے سازگار نہیں تھی لیکن صورتحال کے مطابق امام الحق اور بابر اعظم نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔قومی کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے میچ کے دوران کچھ اہم کیچ ڈراپ کیے جس نے ہماری مشکلات بڑھا دیں جبکہ آئر لینڈ نے بڑی شراکت بناکر ہمیں دبا میں رکھا۔۔

متعلقہ عنوان :