پنجاب حکومت کے لا آفیسروں کی تنخواہوں میں اضافہ جو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ مئی 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پنجاب حکومت کے لا آفیسروں کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ جو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اور ایک درخواست کے ذریعے اس اضافے کو بلاجواز قرار دیا گیا ہ۔

(جاری ہے)

مقامی وکیل علم الدین غازی نے درخواست میں پنجاب حکومت کے لا آفسروں کی تنخواہوں پر اعتراض اٹھایا اور نشاندہی کی کہ حکومت دو ہفتوں میں تحلیل ہونے والی ہے لیکن اس کے باوجود تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا گیا، درخواست گزار وکیل نے لا افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ بلاجواز قرار دیا اور یہ موقف اختیار کہ اس اضافے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا اور حکومت نے لا افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے اپنے اختیارات سے تجاوزت کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لا افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔