القدس میں 60سے زائد فلسطینیوں کی شہادت؛ آئرش وزارت خارجہ میں اسرائیلی سفیر کی طلبی،شدید تحفظات کا اظہار

بدھ مئی 19:18

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کیخلاف آئر لینڈ نے اپنے ملک میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کا اظہا رکیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان آئرش وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی سفیر کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر وزارت خارجہ طلب کیا گیا اوران سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔آئرلینڈ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :