پرویز خٹک اپنے آبائی حلقے میں احتجاجی کارکنوں سے الجھ پڑے

بدھ مئی 19:36

پرویز خٹک اپنے آبائی حلقے میں احتجاجی کارکنوں سے الجھ پڑے
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنے آبائی حلقے میں احتجاجی کارکنوں سے الجھ پڑے اور ناراض کارکنوں کی جانب سے احتجاجاً سیاہ جھنڈے لہرانے پر برہم ہو گئے ۔ جس پر کارکنوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے نذر آتش کر دیئے اور گو خٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنے آبائی حلقے میں رسالپور تا جہانگیرہ روڈ کا افتتاح کرنے پہنچے تو ناراض کارکنوں نے اہتجاج کرتے ہوئے سیاہ جھنڈے لہرائے تو پرویز خٹک نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ووٹ نہیں دینا تو مت دو لیکن سیاہ جھنڈے مت لہراؤ ۔

جس پر کارکنان مزید مشتعل ہو گئے اور انہوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے نذر آتش کرتے ہوئے گو خٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے لگائے ۔ ۔