اورنج لائن ٹرین منصوبے کی افتتاحی تقریب پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

بدھ مئی 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی افتتاحی تقریب پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے بتایاگیا ہے کہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک اورنج لائن ٹرین کے افتتاحی روٹ پر تین سو سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کیلئے تعینات کئے گئے تھے جبکہ اورنج لائن ٹرین کو سٹیشن نمبر دو اسلام پارک سے لکشمی چوک کیلئے روانہ کیاگیا گیارہ کلو میٹر کے اس روٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چینی قونصلیٹ نے دیگر حکومتی و چینی شخصیات کے ہمراہ سفر کیا اورنج لائن ٹرین کے اس ادھورے منصوبے کی افتتاحی تقریب جو لکشمی چوک میں منعقد ہوئی گردو نواح کی تمام سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لکشمی چوک پر جلسے کیلئے دو ہزار کرسیاں لگائی گئیں اس منصوبے کے بارے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کا آغاز ستمبر2015ء میں ہوا اس منصوبے کو 26 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا لیکن اس منصوبے کی تکمیل میں اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم منصوبہ ابھی تک ادھورا ہے توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ تین سے چاہ ماہ کے اندر منصوبے کو مکمل کرلیا جائیگا جبکہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبے کو لاہور کے شہریوں کیلئے سفری سہولت کا دوسرا بڑا منصوبہ قرار دیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی پرواز آئندہ چند ماہ جاری رہے گی۔