برآمد شدہ پان پتہ کی کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کی خورد برد ریفرنس کی سماعت پچیس جون تک کیلئے ملتوی

بدھ 16 مئی 2018 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) نیب لاہور کی عدالت نے برآمد شدہ پان پتہ کی کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پچیس جون تک کیلئے ملتوی کر دی ہے نیب لاہور کی عدالت اس حوالے سے انتیس مختلف ریفرنسز کو یکجا کر کے سماعت کررہی ہے جن میں پچاس ملزمان ملوث پائے گئے ہیں عدالت نے پچیس جون کو تمام ریفرنس میں ملوث پچاس ملزمان کو عدالت میں طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :