دوہا سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والا پاکستانی مسافر گرفتار

بدھ مئی 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دوہا سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے پاکستانی مسافر سکندر بخت کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے بتایاگیا ہے کہ سکندر بخت منڈی بہائو الدین کا رہائشی ہے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے دوہا گیا تھا ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کو آج سینٹرل عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا جائیگا ۔