رمضان المبارک کے دوران ڈبل ڈیکر سیاحتی بس شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک چلانے کا فیصلہ

بدھ مئی 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے دوران ڈبل ڈیکر سیاحتی بس شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ سیاحتی ڈبل ڈیکر بس کے نئے اوقات کار کا تعین بادشاہی مسجد میں تروایح پڑھنے کی خواہش رکھنے والے افراد کی سہولت کیلئے چلائی جائے گی تاکہ مذکورہ افراد بادشاہ مسجد میں تراویح پڑھنے کے بعد شاہی محلہ فوڈ سٹریٹ میں کھانا بھی کھا سکیں اور بروقت واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکیں مذکورہ بس قذافی سٹیڈیم لاہور سے فوڈ سٹریٹ تک چلائی جائیگی۔