پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی دھرناجاری

بدھ 16 مئی 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) سول سیکرٹریٹ چوک پر پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی دھرنا دوسرے روزبھی جاری رہا جس کے نتیجے میں لوئر مال سمیت سول سیکرٹریٹ کی گردو نواح کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام رہی اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دھرنے کے شرکاء نے دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی جاری رکھی ان کا مطالبہ تھا کہ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چوبیس کنٹریکٹ ملازمین جو گزشتہ کئی کئی سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز سڑک پر لیٹ کر گزاری اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔