پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی لوڈشیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

اپوزیشن اراکین اسمبلی کے مک گیا تیرا شو شہباز گو شہباز گو کے نعرے

بدھ 16 مئی 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی لوڈشیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے مک گیا تیرا شو شہباز گو شہباز گو کے نعرے لگائے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرتے ہوئے پانچ سال تک پاکستان کے عوام کو بے وقوف بناتی رہی ہے اور آج حکومت کے ان دعوئوں کی قلعی کھول کر سامنے آگئی ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بجلی کا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام شہباز نہیں بلکہ شوباز ہونا چاہئے بعدازاں اپوزیشن اراکین اسمبلی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اندھیرے میں بیٹھے رہے اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا انتظار کرتے رہے۔