وفاقی دارالحکومت سے ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والی طالبات کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی

بدھ 16 مئی 2018 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والی طالبات کیس کی سماعت 28 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ جب سماعت شروع ہوئی تو پولیس حکام کی جانب سے ایس پی سی آئی اے زبیر شیخ ، ڈی ایس پی اشرف شاہ اور انسپکٹر حیدر علی عدالت میں پیش ہوئے ۔ پولیس افسران کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے ضیا مسجد سے ڈیڑھ سال قبل اغواء ہونے والی طالبات کیس کی سماعت عدالت عالیہ اسلام آباد کے فاضل جج شوکت عزید صدیقی کر رہے ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر فاضل جج نے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے فرضی رپورٹ عدالت میں جمع کروا کر عدالت کو گمراہ کرین کی کوشش کی گئی اور پولیس کے روایتی انداز تفتیش کی وجہ سے تاحال بچیاں بازیاب نہیں ہو سکیں ۔ ۔