Live Updates

عوام کو صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور زراعت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے،سعدیہ سہیل رانا

بدھ 16 مئی 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہاہے کہ عوام کو صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور زراعت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ان شعبہ میں ذرہ برابر بھی کام نہیں کیا عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی ‘بے روزگاری کے خاتمے کیساتھ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔

لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے 16 ,16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب غریب عوام بھگت رہے ہیں عام آدمی کے استعمال کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں مہنگائی نے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا ہے گردشی قرضہ دوبارہ وہاں پہنچ چکا ہے ن لیگی حکومت پانچ سالوں میں عوام کے مسائل کو مزید بڑھا کر جا رہی ہے ان میں کمی نہیں ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات