آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں دو ملزمان کی ضمانتیں منطور

بدھ مئی 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر عارف مجید کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے نیب لاہور کے دونوں ملزمان کی دس دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے نیب لاہور نے چونکہ مذکورہ دونوں ملزمان کو وعدہ معاف گواہ بنا رکھا ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے اس لئے پراسکیوٹر نیب نے ان ملزمان کی جانب سے دائر کردر خواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔