نو منتخب ملائیشیائی وزیراعظم مہاتیر محمد کے جانشین انور ابراہیم جیل سے رہا
انور ابراہیم نے اس فیصلے کو ملائیشیا کے لیے ایک نئی صبح قرار دیا اور قومی سیاست میں واپسی کا اعلان کردیا
بدھ 16 مئی 2018 20:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ملائیشیا کے لیے ایک نئی صبح ہے، اور میں اس موقع پر میں ملائیشیا کے عوام کا شکر گزار ہوں۔انور ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا کا ماحول کسی مذہب یا نسل سے بالا تر ہوکر جمہوریت اور آزادی پر مبنی ہے، کیونکہ ملائیشیا کے عوام تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ انور ابراہیم بریسن نیشنل (بی این) کے اقتدار کے دور میں مہاتیر محمد کے قریبی اور اہم ساتھی شمار کیے جاتے تھے، تاہم انہیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔اپنی رہائی کے بعد انور ابراہیم نے بی این کو شکست دینے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا۔انور ابراہیم کی رہائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ حکومت کو چند سال چلا سکتے ہیں، اور ساتھ ساتھ اشارہ دیا کہ مستقبل میں کولالمپور کی باگ دوڑ انقلابی رہنما کے ہی ہاتھ میں ہوگی۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انور ابراہیم نے کہا کہ ان کے اور مہاتیر محمد کے اختلافات پرانے ہوچکے ہیں، اور اب دونوں رہنماں کا مقصد حکومتی اصلاح اور ملائیشیا سے کرپشن کا خاتمہ ہے جس میں مبینہ طور پر سابق وزیراعظم نجیب رزاق بھی ملوث تھے۔یاد رہے کہ رواں ماہ ملائیشیا کے عام انتخابات میں 92 سالہ مہاتیر محمد اور ان کی اتحادی جماعت نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکمراں جماعت بی این اور اس کے اتحادیوں کے 60 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.