مریدکے خسرہ کی بیماری سے ایک ہی گھر کی دو کمسن بچیاں جاں بحق

بدھ 16 مئی 2018 20:24

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے میں خسرہ کی بیماری سے ایک ہی گھر کی دو کمسن بچیاں جاں بحق کئی بچے اس موذی مرض سے موت کے منہ میں جانے کیلئے تیار، محکمہ صحت کی اطلاع کے باوجود پر اسرار خاموشی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق یو ں تو مریدکے اور فیروز والہ گئی دیہات خسرہ کی وباء کی زد میں ہونے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ام شہزادی اور گیارہ مای کئی دعا فاطمہ مبینہ طور پر خسرہ کی بیماری سے موت کے منہ میں چلی گئی ہیں محنت کش محمد حنیف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ میڈیا کو بتایا وہ خسری کی بیماری کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر اپنی بیٹیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رچنا ٹاؤن فیروز والہ لیکر گئے جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا مگر یکے بعد دیگرے انکی بیٹیاں موت کے منہ میں چلی گئیں آبادی میں اب بھی کئی بچے اس موذی مرض کے شکار ہیں محکمہ صحت اگر نوتس لے تو انکی جان بچ سکتی ہے انہوں نے بتایا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رچنا ٹاؤن جب بچیاں لیکر گئے تو بیماری کا انہیں علم ہو گیا تھا انکام کام تھا متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتے مگر نہ کیا یہ آبادی سو فیصد غریب گھرانوں پر مشتمل ہے وزیر اعلیٰ نوٹس لیں اور انکی مدد کریں ۔