اسلام آ باد پولیس رمضا ن المبا ر ک کے مو قع پر شہر بھر میں فول پر و ف سیکو ر ٹی اور ہر سیکٹر میں مو ثر پٹر ولنگ اور ویجلینس کوکو یقینی بنا ئیگی ،ْسلطان اعظم تیموری

ہمارا وژن ہے کہ ہم اسلام آباد پولیس کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی پولیس فورس بنائیں گے ،ْانسپکٹر جنرل آف پولیس

بدھ 16 مئی 2018 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ اسلام آ باد پولیس رمضا ن المبا ر ک کے مو قع پر شہر بھر میں فول پر و ف سیکو ر ٹی ، مساجد و دیگر عبا د ت گا ہو ں پر خصوصی نفری کی تعینا تی کے سا تھ ساتھ ہر سیکٹر میں مو ثر پٹر ولنگ اور ویجلینس کوکو یقینی بنا ئے گی، جر ائم کے انسداد کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، پٹر ولنگ کو مزید سخت کیا جا ئے ، بھکا ریو ں اور اشتہا ریو ں کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے، کر پشن کے متعلق زیر و ٹا لر نس کی پا لیسی اپنا ئی جا ئے ،قبضہ ما فیا ، ، غیر اخلا قی سر گرمیو ں ، شراب فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، یہ با تیں انہو ں نے رمضا ن المبا رک کی آ مد کے مو قع پر وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی اور کر ائم کی صورت حا ل کا جا ئزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلا س میں کیں ، اجلا س میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار احمدچوہا ن ،اے آئی جی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو،ا یس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الر حمن بگو ی، تمام زونل ایس پیز ، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران ،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیمور ی کی زیر صدارت ایک اہم اجلا س منعقد ہو ا، آئی جی اسلام آباد نے اس مو قع پر اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ رمضا ن المبارک کے موقع پر سیکور ٹی کے سخت انتظاما ت کئے جا ئیں ، تما م افسران خو د نا کو ں پر جوانو ں کے سا تھ سحر ی اور افطا ری کر یں گئے اور میں خود بھی اس سلسلہ میں جو انو ں کے سا تھ رہو ں گا ، انہو ں نے کہا کہ تما م افسران سیکور ٹی کو یقینی بنا نے میں اہم کر دار ادا کر یں ، پٹرولنگ پلا ن اپنے اپنے علا قوںکا خود تشکیل دیں ، مساجد ، اما م با ر گا ہو ں میں داخل ہو نے والے تمام اشخا ص کیچیکنگ بذ ریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جا ئے اس کے علا وہ گا ڑ یو ں کی پا ر کنگ مسا جد ، اما م با ر گا ہو ں سے دور ہو نی چا ہے اور پٹرو لنگ کو بھی سخت کیا جا ئے تا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کی جا سکے ،ہر تھا نہ کی حدود میں نا کہ بند ی پو ائنٹ لگا ئے گئے ہیں ۔

بھکا ریو ں کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ اس کے علاوہ پٹر ولنگ ، سرائے گیسٹ ہا وسز ، اڈ ہ جا ت کی چیکنگ ہو گی ۔ نما ز کے اوقات میں تمام افسران ڈیو ٹیا ں چیک کر یں گئے ۔ آئی جی اسلام آ باد نے کر ائم کی مو جودہ صورت حا ل کا جا ئزہ لیااور سنگین نو عیت کے مقدما ت کے متعلق با ز پر س کی اور تما م افسران کی علیحدہ علیحدہ کا رکر دگی کاجا ئز ہ لیا ، کر ائم کی صورت حا ل میں مو ثر کا م کر نے والے ایس پی سٹی زون اور ایس پی صدر زون ، اسی طر ح ایس ڈی پی او میں بہا رہ کہو سرکل ، صدر سرکل اور شمس کا لو نی سرکل جبکہ ایس ایچ اوز شمس کا لو نی ،ایس ایچ او گو لڑ ہ اور ایس ایچ او بہا رہ کہو کی پوزیشن نما یا ں رہی ہے، آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ جر ائم کی روک تھا م کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، آ ئندہ تما م افسران کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لیا اور کہا کہ آ ئند ہ نا قص کارکر دگی پر سخت ایکشن ہو گا ، انہو ں نے کہا کہ تھا نے میں آ نے والے سائلین کے ساتھ اخلا ق سے پیش آ یا جا ئے ، FIRکے اندراج کو یقینی بنا یا جا ئے سٹر یٹ کر ائم کے خا تمہ کے لیے سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں عوام کو ریلیف مہیا کر نا پولیس کی بنیا دی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں, پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہو ں نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین لو گو ں کے سا تھ مہذ ب اور شائستہ رویہ اپنا تے ہو ئے ان کے مسا ئل غو ر سے سُنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے ،آئی جی اسلام آباد نے آخر میں کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ ہم اسلام آباد پولیس کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی پولیس فورس بنائیں گے ۔ انہو ںنے کیا کہ ریسکیو 15کی کا ل پر 5سے 7منٹ تک مو قع پر پہنچا جا ئے ، کر پشن کسی صورت بر ادشت نہیں کی جا ئے گی ، بد کا ری کے اڈئو ں ، جو اء خا نو ں اور شراب و منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت ایکشن ہو نا چاہیے ، تعلیمی اداروں کو منشیا ت سپلا ئی کر نے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، گیسٹ ہا وسز میں ہو ٹل آئی سسٹم قائم کیا گیا ہے تما م افسران چیکنگ کو یقینی بنا ئیں ۔

آخر میں آئی جی اسلام آ باد نے کر ائم پر کنٹر ول کر نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار والے افسران کو تعریفی اسناد سے نو ازا۔

متعلقہ عنوان :