سماجی و معاشی مسائل پرعزم انسان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، حوصلہ اور خود اعتمادی منزل کے لئے مددگار ہوتے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت

بدھ 16 مئی 2018 20:34

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا ہے کہ سماجی و معاشی مسائل پرعزم انسان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، حوصلہ، ہمت و خود اعتمادی منزل پر پہچنے کے لئے مددگار ثابت ہوتے ہیں، سندھ کی خواتین باہمت ہیں جنہوں نے تعلیم و تحقیق کی میدان میں خود کو منوایا ہے، پسماندہ علاقے اور غریب خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود اسکالر شمیم اختر مری نے جس ہمت، حوصلے، بہادری اور مستقل مزاجی سے پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کی ہے وہ بات ہم سب کے لئے حوصلہ افزا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر ہمت اور حوصلہ ہو تو زندگی میں ہر چئلینج کا مقابلا کرکے اپنے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عابدہ طاہرانی سندھ ڈولپمینٹ اسٹڈیز سینٹر کی اسکالر شمیم اختر مری کے فائنل پی ایچ ڈی سیمینار کے موقع پر صدارتی رمارکس دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نیچرل سائنسز فیکلٹی کے وڈیو کانفرنس روم میں ہونے والے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کہ اسکالر نے تھر کی سماجی و معاشی پس منظر، وہاں ہونے والی نقل مکانی اور اسکے نتیجے میں بچوں کی تعلیم پر پڑنے والے اثرات جیسے اہم اور منفرد موضوع پر جس انداز میں کئی رخوں سے جامع تحقیق کی ہے اور جس پراعتماد انداز میں انہوں نے اپنے تھیسز کے حوالے سے پرزنٹیشن دی ہے وہ قابل تعریف ہے، جس کو میں داددیتا ہوںانہوں نے کہا کے ہماری خواتین کو ایسی ہی ہمت، حوصلے، جذبے، محنت اور خوداعتمادی کی ضرورت ہے۔

وائس چانسلر نے اسکالر شمیم اختر مری کو کامیابی سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ شعور کی اس روشنی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کی کوشش کریگی اس سے قبل اسکالر شمیم اختر مری نے اپنے تھیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تھرپارکر ضلع کی سماجی، معاشی، پسمنظر، حالات اور موسمیاتی نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے بچوں کی تعلیم پر پڑنے والے اثرات کے متعلق اعداد و شمار کی مدد سے تفصیل بیان کی اس موقع پر انہوں نے سیمینار میں شریک اسکالرز، اساتذہ و طلباء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

سیمینار میں ماہر کی حیثیت میں شریک ہونے والے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی کھوہارو کی جانب سے سیمینار کو کامیاب قرار دینے کی سفارش کی سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نغمہ منگریو، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل، اسکالر کے گائیڈ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی جاریکو، کو گائیڈ پروفیسر ڈاکٹر عاشق علی جھتیال، انگریزی شعبے کے استاد ڈاکٹر غلام علی برڑو و دیگر نے شرکت کی۔