طلبہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں ،میر ضیا ء لانگو

صوبائی حکومت تعلیم کے بہتری کے لیئے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ مئی 20:34

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خوراک میر ضیا ء لانگو نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں ،صوبائی حکومت تعلیم کے بہتری کے لیئے مختلف پراجیکٹس پر کام کرر ہی ہیں ،جس میں ہونہار اور قابل طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اسکیم بھی شامل ہیں ،ہم تمام قابل طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ ضرور دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گرلز کالج قلات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے سابق سینیٹر بی بی روبینہ عرفان ،ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خوراک میر ضیا ء لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت پورے بلوچستان میں قبل اور محنتی طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیا جارہے ہیں تاکہ ہمارے آنے والا مستقبل کے معمار جدید علوم سے آراستہ ہوں اس کے لئے ضرری ہے کہ ہمارے بچے جدید ٹیکنالوجی سے بخوبی واقف ہوں اور اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کرداد ادا کریں ،انہوں نے کہا ہے کہ قلات کی ترقی کے لیئے ہم جو اقدامات کئے ہیں ،اس کی نشانیاں ملتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کئے جارہے ہیں اور اگلے فیز میں تمام طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنے تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہم آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں