لالا رحمت بنگلزئی کی کوئٹہ کے صحافی مرتضی زہری کو دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت

بدھ 16 مئی 2018 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئر رہنماء لالا رحمت بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ کے صحافی مرتضی زہری کو اور ان کو تشدد اور سنگین نوعیت کے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی میرٹ کے برعکس اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کی واضح پابندی کے باوجود بھرتیوں اور انتظامیہ کی اپنی عزیز واقارب کو نوازنے کی شکایت پر صحافیوں کا جب ہسپتال سے خبر درستگی کے حوالے سے کنفرم کرنے گئیں تو میرٹ دشمن ہسپتال انتظامیہ نے صحافی پر تشدد کرکے اسکو شدید زخمی کردیا جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شیخ زید ہسپتال کے اندر مریضوں کو علاج ومعالجے کیلئے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں لیکن حق پر مبنی آواز کو دبانے کیلئے انتظامیہ نے اپنے اپنے غنڈہ گروپ بناکر ان کے ذریعے آئے روز لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس کے علاقے کے عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہسپتال کے ڈائریکٹر اور سیکورٹی افسر ،پی ایس بھی نہیں اسکو فوری طورپر فارغ کرکے انکے خلاف کاروائی کی جائے ۔