کراچی ٹریفک پولیس نے رمضا ن المبارک میں شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے پلان مرتب کرلیا

اہلکار رمضان کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ٹریفک اہلکاروں کی تمام قسم کی چھٹیا ں منسوخ،600سٹی وارڈن اور اسکائوٹس بھی خدمات انجام دیں گے

بدھ مئی 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) کراچی ٹریفک پولیس نے رمضا ن المبارک میں شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے پلان مرتب کرلیا ہے ۔ 3500 اہلکار رمضان کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جو ٹریفک کی روانی کو کنٹرول میں بہتری کا باعث بنیںگے ۔۔ٹریفک اہلکاروں کی تمام قسم کی چھٹیا ں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے کراچی کے اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر رضا کار،، 600سٹی وارڈن اور اسکائوٹس بھی خدمات انجام دیں گے۔

ٹریفک پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس،، نے رمضان المبارک کے رش کے اوقا ت اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شہر کے پانچ اہم روٹس ٹاور تا قائدآباد،،عید گاہ چو ک ( جامع کلاتھ) تا سہراب گوٹھ،گرومند ر تا پاور ہائوس (نیو کراچی))،سیمنس چورنگی تا مواچھ گوٹھ اورگارڈن چو ک تا حبیب بینک ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیی670 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینا ت کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے کراچی دفتر ہذٰا کی ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو درج بالا روٹس پر اوراسکے علاوہ اہم مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کو چیک کرے گی۔ کراچی کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کے وجہ سے جو بھی روڈ متاثر ہیں ان کی فوری درستگی کے لئے متعلقہ حکام سے کو بھی درخواست کی گئی ہے۔ جن مقا مات پر تراویح کا بندوبست ہے وہاں متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہاں خصوصی انتطامات کریں اور ٹریفک کے لیئے متبادل راستوں کا تعین کریں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہین کمپلیکس پر ٹریفک جام ہونے کی صورت آئی آئی چندریگر روڈ سے صدر کی جانب جانے والے حضرات جنگ پریس سے بائیں جانب ایس ایم لاء کالج تا فریسکو یا چھتری چوک سے ایم آر کیانی چوک کی جانب جاکر اپنی منز ل مقصود کی طر ف جا سکیں گے۔ اسی طرح ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ PIDC سے بولٹن مارکیٹ و ٹاور جانے والے حضرات PIDC سے بائیں جانب سلطان آباد، جناح برج سے ہوتے ہوئے ٹا ور کی جانب جاسکیں گے ۔

اسی طرح ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ PIDC سے صدر جانے والے حضرات PIDC سے دائیں جانب کلب روڈ یا کھجور چوک سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک سے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکیں گے ۔ ایم آر کیانی چوکپر ٹریفک جام ہونے کی صورت میں آئی آئی چندریگر روڈ سے صدر جانے والے ٹریفک کو دائیں جانب PIDC کی طرف موڑد یا جائے گا ۔ اسی طرح فوارہ چوک سے شاہین چوک و ٹاور جانے والے حضرات ایوان صدر روڈ و کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکیںگے۔

زینب مارکیٹپرٹریفک جام ہونے کی صورت میںشاہین چوک سے صدر جانے والے حضرات بائیں جانب کورٹ روڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گے۔ اسی طرح فوارہ چوک سے صدر جانے والے حضرات ایوان صدر روڈ یا پریس کلب روڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گے۔ لکی اسٹارپر ٹریفک جام ہونے کی صورت میںزینب مارکیٹ سے جانب شارع فیصل آنے والی ٹریفک کو دائیں جانب ڈاکٹر دائو د پوتا روڈ سے ، سگنل فری کوریڈور تھری سے پی پی چورنگی کیجانب موڑد یا جائے گا ۔

جہاں سے وہ اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکیں گے۔صدر دواخانہ پر ٹریفک جام ہونے کی صورت پی پی چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو نمائش کیجانب موڑد یا جائے گا ۔اسی طرح ریگل سے آنے والی ٹریفک کوپریڈی چوک بائیں جانب ایم اے جناح روڈ موڑ دیا جائے گا جہاں سے وہ اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکے گی۔ایف ٹی سی پرٹریفک جام ہونے کی صورت میں صدر سے ائر پورٹ کی جانب جانے والی مسافر بسیں ۔

منی بسیں ۔ اور کمرشل و لوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات ایف ٹی سی برج کا استعمال کرتے سے کورنگی روڈ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے شاہ فیصل کالونی برج سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔کارساز جانب ایئر پورٹپرٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایئر پورٹ و ملیر جانے والی ٹریفک کوبائیں جا نب اسٹیڈیم ، ڈالمیا کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ قائد آباد چوک پرٹریفک جام ہونے کی صورت میں اسٹیل ٹاؤن سے آنے والی ٹریفک کو منزل پمپ سے یونس چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔

اور ملیر ہالٹ سے آنے والی ٹریفک کو ملیر تھانہ سے لنک روڈ پر موڑ دیا جائے گا جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔ اسی طرح عید گاہ چوکپرٹریفک جام ہونے کی صورت میں فریسکو چوک سے ریگل کی طرف روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔ اسی طرح ٹاور جانے والی ٹریفک تبت سے براستہ ریگل جا سکے گی۔ گارڈن چوکپرٹریفک جام ہونے کی صورت میں سعید منزل سے جوبلی چوک سے عباسی چوک نشتر روڈ ۔

یا جوبلی سے جہانگیر پتنگی سے آغا خان سوئم روڈ کی طرف روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ جہا ں سے وہ اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔ اسی طرح ٹاور جانے والی ٹریفک کیپری سے براستہ صدر جا سکے گی۔ نمائش چوکپرٹریفک جام ہونے کی صورت میں گرومندر سے نیو ایم اے جناح روڈ، کوریڈور III ۔ یا گرومندر سے سولجر بازار کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔

اسی طرح تبت سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سے براستہ سولجر بازار جا سکے گی۔ یا دائیں جانب صدر دواخانہ سے نیو ایم اے جناح روڈ کوریڈور III سے اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔لیاقت آباد ڈاکخانہپرٹریفک جام ہونے کی صورت میں کریم آباد سے آنے والی ٹریفک 10 نمبر سے حسن اسکوائر۔ یادائیں جانب ناظم آباد پیٹرول پمپ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔

اسی طرح ٹریفک گرومندر سے جیل چورنگی کی جانب سے جا سکے گی۔ مسکن چوکپرٹریفک جام ہونے کی صورت میں گلشن چورنگی سے آنے والی ڈسکو بیکری سے پٹیل ہسپتال ابولحسن اصفہانی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ اسی طرح الآصف سے آنے والی ٹریفک کو یوسف لدھیانوی روڈ پر موڑ دیا جائے گا ۔ جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔لسبیلہ چوکپرٹریفک جام ہونے کی صورت میںچورنگی نمبر 1 سے بڑا بورڈ اور لیاقت آباد ڈاکخانہ کی کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔

اسی طرح نشتر روڈ کا ٹریفک لو لین سے پرانا گولیمار کی جانب موڑ دیا دیا جائے گا ۔ جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔5 اسٹار چورنگیپرٹریفک جام ہونے کی صورت میںنارتھ سے آنے والی ٹریفک کو سخی حسن سے قلندریہ اور بائیں جانب پیپلز چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ اسیطرح KDA چورنگی سے پہاڑ گنج اور دائیں جانب ضیا ء الدین کی جانب موڑ دیا دیا جائے گا ۔

جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔گودھراچوک پرٹریفک جام ہونے کی صورت میںنیو کراچی سے آنے والی ٹریفک کو یو پی موڑ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔8-D چوکپرٹریفک جام ہونے کی صورت میںگلبائی سے آنے والی ٹریفک کوپراچہ سے بلدیہ کیجانب موڑ دیا جائے گا ۔اسیطرح غنی چورنگی سے لیبر اسکوائر کی جانب موڑ دیا دیا جائے گا جہا ں اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔

انکل سر یا چوک پرٹریفک جام ہونے کی صورت میںلو لین سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔جبکہ سولجر بازار سے آنے والی ٹریفک کو ناصرہ اسکول سے ایم اے جناح روڈ یا صدر سے اپنی منزل مقصود جاسکے گی۔لو لین چوک پرٹریفک جام ہونے کی صورت میں حبیب بینک سے آنے والی ٹریفک کو بڑا بورڈ سے چورنگی نمبر 1 کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔

جبکہ نشتر روڈ سے لسبیلہ جانے والی ٹریفک کو گڈ لک شادی ہال سے ریکسر اور بڑا بورڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔اس کے علا وہ شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس ایف ایم 88.6، سوشل اکائونٹ فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice اردوwww.facebook.com/karachitrafficpoliceenglish انگلش، ٹیوٹر اکائونٹhttps://twitter.com/K_trafficpolice اور انگلش کے لئے https://twitter.com/K_trafficpoliceE بھی موجود ہیں۔اس کے علا وہ واٹس ایپ (WhatsApp) پر ٹریفک کی بروقت معلومات کے لئے اپنی درخواست ہمارے واٹس ایپ نمبر03059266907 پر بھیج دیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد بازی سے گریز کریں ۔ ون وے کی خلاف ورزی ، غلط پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کسی بھی قسم کی ٹریفک روانی کو بہتر بنانے سے متعلق اپنی تجاویز یا شکایت کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن راہنما 1915 پر رابطہ کریں ۔جہاں ٹریفک پولیس اہلکار 24 گھنٹے موجود آپکی خدمت کے لئے موجود ہیں۔