سندھ اسمبلی :شہریار خان مہر کی افسران اور وزرا کی عدم موجودگی کی نشاندہی،اپوزیشن کا احتجاج

بدھ 16 مئی 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران فنکشنل لیگ کے رکن اسمبلی شہریار خان مہر نے افسران اور وزرا کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی اور احتجاج کیا اپوزیشن ارکان نے بھی کھڑے ہو کر احتجاج شروع کردیا اپوزیشن اراکین نے وزرا اور افسران کی عدم موجودگی کے خلاف نعرے بھی لگائے شہریار خان مہر نے کہا کہ ہم بجٹ پر بحث تو کررہے ہیں مگر کس کو سنائیں کوئی ہو تو بجٹ پر تقریر کریں اسپیکر آغا سراج خان درانی نے کہا کہ یہ سبزی مارکیٹ نہیں ہے سبزی فروخت کرنے والی آوازیں نہ نکالیں جس پر ارکین اسمبلی ایک ساتھ کھڑے ہو گئے اسپیکر کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔