سکھر میونسپل کارپوریشن کی کونسل کے چیئرمین فرید صدیقی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ مئی 20:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی کونسل کے چیئرمین فرید صدیقی نے گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، ڈپٹی میئر طارق چوہان ، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرہیو، یو سی چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل ، مختیار کھوکھر ، عزیز اللہ مغل ، یاسین آرائیں و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

فرید صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا اس سے قبل سعید بندھانی نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ فرید صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور میئر سکھر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، یو سی چیئرمینوں نے فرید صدیقی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا اور مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔