نیشنل پارٹی کچھی کی سینئر خواتین رہنما مس سمیرا شوکت حسین عنقا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

بدھ 16 مئی 2018 20:44

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء)نیشنل پارٹی کچھی کی سینئر خواتین رہنما و ڈپٹی جنرل سیکرٹری مس سمیرا شوکت حسین عنقا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

مرحومہ بلوچ سرخیل رہنما میر محمد حسین عنقا کی پوتی مرحوم میر شوکت حسین عنقا کی بیٹی میر نصرت عنقا کی بھتیجی ،بی ایس او کے سابقہ صوبائی رہنما میر چنگیز عنقا شہزاد حسین عنقا کی ہمشیرہ تھیں۔فاتحہ خوانی عنقا ہاؤس مجید وارڈ مچھ میں جاری ہے۔