حیدرآباد، سپریم کورٹ کی واٹر کمیشن بارے ہدایت پر 100فیصد عمل درآمد کیا جارہا ہے،

شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں،رمضان کے دوران سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردو نوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر

بدھ مئی 20:44

حیدرآباد16۔مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) میئرحیدرآباد کوحکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے،،سپریم کورٹ کے واٹر کمیشن کی ہدایت پر 100فیصد عمل درآمد کیا جارہا ہے،شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے جارہے ہیں،رمضان کے دوران سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردو نوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اورمیںخوددورے کرکے عملدآمد کو یقینی بنائیں گے،حیدرآبادکی صحافی برادری بہت متحرک اورپیشہ ورانہ صلاحتیوں سے بھرپور ہے،شہرسے متعلق مسائل کی نشاندہی کرے اور ضلعی حکومت کا ساتھ دیں،ڈپٹی کمشنر آفس شہریوں کے لیے 24گھنٹے کھلا ہے ان خیالات کا اظہارانہوںنے حیدرآبادپریس کلب پر صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے دوران کیااس موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے صدرخالد چانڈیو،جنرل سیکریٹری امجداسلام،سینئرصحافی علی حسن،حامدشیخ،حسین خان،حمیدالرحمان ،محمد شاہد شیخ اوردیگربھی موجود تھے انہوںنے بتایاکہ شہر میں مسائل ہیں لیکن ان کے حل کے لیے ضلعی حکومت نے اقدامات اور منصوبے بنالیے ہیں جن پرمرحلہ وار عملدرآمد کیا جارہا ہے،شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ضلعی ٹریفک مینیجمنٹ بورڈمتحرک ہوچکا ہے جس کے تحت ٹریفک کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،،ٹریفک کی روانی کو بہتربنانے کے لیے شاہراہوں پر سے تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں جبکہ ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے،قانونی پارکنگ کے لیے خالی پلاٹس اورجگہیں لی جارہی ہیں جہاں سڑک پر کھڑی ہونے والی گاڑی کو محفوظ طریقے سے پارک کیا جاسکے ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کے کاموں پر واٹر کمیشن کے احکامات پر 100فیصد عمل درآمد کیا جارہا ہے جبکہ واٹر کمیشن کے چیئرمین خودان کاموں کی نگرانی کررہے ہیںانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر میں کچھ مقامات پر رمضان کے دوران بچت بازار لگایا جائے گا جبکہ دیگر دکانوںپر خوردنی اشیاء کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے سے زیادہ ریلیف پہینچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مالی سال اختتام پذید ہے،اگلے سال سے ترقیاتی کاموں کا بھرپورآغاز ہوجائے گا،ضلعی حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس ضمن میں اعتماد میں لے رہی ہے ،آج کی ملاقات بھی اس ہی سلسلے کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپیل کی کہ شہریوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزبشمول صحافی شہر میں مسائل کی نشاندہی کریں اورضلعی حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے دودھ کے نرخوں میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ چند دن قبل ایک معروف دکان پر دودھ سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کاروائی کی گئی اور اس دودھ فروش کو بھاری جرمانہ ادا کرناپڑا، ایسے ہی اقدامات کا سلسلہ رمضان کے دوران بھی چلتا رہے گا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر حیدرآبادانیس احمد دستی اور ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے سی ڈی ایف لیڈی ڈفرن اسپتال میں پارکنگ کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کیا، اجلاس میں طے کیا گیا کہ اسپتال کی خالی پارکنگ کو ٹریفک کی پارکنگ کے لیے استعمال کیاجائے گا اوراسٹیشن روڈ پر کھڑی ہونے والی گاڑیوں کو محفوظ پارکنگ مہیا کی جاسکے گی۔