سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والے ملازمین کے جائز اور قانونی مسائل حل کیے جائیں گے،ایم ڈی سولڈ ویسٹ

بدھ 16 مئی 2018 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طلحہ فاروقی نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ کے تحت چائینز کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کے جائز اور قانونی مسائل حل کیے جائیں گے ۔کسی ملازم کے ساتھ غیر انسانی سلوک یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلدیہ جنوبی وشرقی میں کام کرنے والی چائینز کمپنی کے عہدیداروں یونین کے رہنمائوں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائن کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز ،گل اسلام ،راجہ عاصم شہزاد پر مشتمل وفد سے مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چائینز کمپنی اور الائنس کی قیادت کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن اور ہم آہنگی پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے سے تعاون کرنے شکایات کا مقامی سطح پر ازالہ کرنے ۔گاڑیوں کی مرمت ،تنخواہوں کی کٹوتی ،بائیومیٹرک سسٹم ،25فیصد اضافی الائونس سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی غورکیا گیا ۔اس موقع پر بورڈ کے سیکریٹری نادر خان ،چائینز کمپنی کی مس خدیجہ ،مسٹر گوان ،مسٹرلی ،مسٹرخوان بھی موجود تھے ۔

ایم ڈی نے موقع پر جائز شکایات کا ازالہ کرنے ،تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور 25فیصد اضافی الائونس کے لیے بائیومیٹرک سسٹم سے طریقہ کار واضح کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔اس موقع پر پاک چائنا دوستی کی بہترین مثال دینے کو ملی جبکہ طے پایا کہ صفائی ستھرائی کے امور میں ایک دوسرے سے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :