یونائٹیڈ ورکرز یونین کا واٹر ٹرنک مین گلشن چورنگی میں ریفرنڈم کا جلسہ،مختلف یونینز کے رہنمائوں کی یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت

بدھ مئی 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء)واٹر بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے قائدین جوزف صنم ،پنھل خان مگسی ،اکرام خان ،ناظم خان ،چن زیب ،ممتاز مگسی ،ریحان الٰہی ،رزاق بلوچ ،کامریڈ امرجلیل نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کی مختلف یونینز کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جوق درجوق یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ آج یونین رہنما یعقوب لوکھوکی جانب سے واٹر ٹرنک مین ڈویثرن گلشن چورنگی میں ریفرنڈم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر وطن پرست لیبر یونین کے رہنماء پرویز اختر متحدہ لیبر فرنٹ کے رہنما زاہد عباس ،پیپلز لیبر یونین کے رہنما راشد حمایتی اور عبدالخالق جوکھیوکی یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرکے انہیں اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ۔اس موقع پر شمولیت اختیا رکرنے والے رہنمائوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈورکرز یونین ان رہنمائوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی ۔اور ملازمین کو مایوس نہیں کرینگے ۔