مالی سال 2018-19کا بجٹ اجلاس21 مئی کو سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہو گا

بدھ مئی 20:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سال 2018-19کا بجٹ اجلاس21 مئی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت پیر کو دن 11:00بجے لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نظر ثانی میزانیہ سال 2017-18 و تخمینہ میزانیہ برائے سال 2018-19 ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کریں گے۔دو روز وقفہ کے بعد بجٹ پر 24،25 اور 26 مئی کو عام بحث ہو گی۔27مئی کو وقفہ کے بعد 28مئی کو بھی بجٹ پر بحث جاری رہے گی۔29مئی کو نظر ثانی و تخمینہ میزانیہ پر مطالبات زر و تحاریک تخفیف زر پیش ہونگے۔30مئی کو تخمینہ میزانیہ سال 2018-19کو زیر غور لاکر رائے شماری اور بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :