سید عارف حسین شاہ گیلانی کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 21:34

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حویلی سہیل مسعود ایڈووکیٹ نے کی ۔تقریب میں معذور افراد کو ویل چیئرز،بیوہ خواتین کو ایک ایک سلائی مشین جبکہ یتیم طلباء و طالبات میں ایک ہزار فی ماہ کے حساب سے معاوضہ تقسیم کیا گیا ۔

جبکہ ہر طالب علم کو تین ماہ کا معاوضہ 3,3ہزار روپے فی کس تقسیم کیئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ سوشل ویلفیئر سنٹر کا قیام حویلی میں لایا گیا ہے اور اس نے یتیم ،نادار ،معذور افراد اور بیوہ خواتین کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے ۔پہلے مرحلہ پر آج ہم معذور افراد ،بیوہ خواتین اور یتیم طلباو طالبات میں سلائی مشینیں ،ویل چیئرز اور معاوضے تقسیم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود ایڈووکیٹ سوشل ویلفیئر حویلی کہوٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اُن کے جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے معذور افراد اور اس طرح کے ضرورت مند افراد کو اس قسم کی سہولیات میسر کیں انہوں نے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں ۔جو معذور ہونے کے باعث ہمیں نظر آتے ۔

این جی اوز نے بھی حویلی کہوٹہ میں عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کیے ہیں اور کر رہے ہیں ۔حویلی میں اس سے زیادہ تعداد میں لوگ معذور ہیں اور ضرورت مند ہیں ہم توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کریں گے ۔خواتین سے میں کہتا ہوں کہ وہ سلائی مشینوں کو کام میں لائیں ہماری حکومت نے عزم کر رکھا ہے کہ سہولت اور روزگار عوام کے دروازے تک پہنچائیں گے ۔

اس لیے ہم ضلع حویلی میں مزید پروگرامات شروع کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا موجود ہے ہم جلد از جلد بہرے افراد کو ڈیوائس فراہم کریں گے ۔تقریب سے حمید ایاز راٹھور ،خالق راٹھورنے بھی خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نثار اور اُن کے جملہ سٹاف کو مبارکباد دی اور اُن کی کوششوں کو سراہا ۔