بھارتی ظلم وجبرکشمیریوںکے حوصلے پست نہیں کر سکتا ‘ بہادر اور جرات مندکشمیری بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ڈرنے اورگھبرانے والے نہیں‘بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرکے اندراورلائن آف کنٹرول پرعملاجنگ شروع کررکھی ہے

آزادکشمیرکے وزیرمال،بہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان کی بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 21:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) آزادکشمیرکے وزیرمال،بہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ بھارتی ظلم وجبرکشمیریوںکے حوصلے پست نہیں کر سکتا ‘ بہادر اور جرات مندکشمیری بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ڈرنے اورگھبرانے والے نہیںبھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرکے اندراورلائن آف کنٹرول پرعملاجنگ شروع کررکھی ہے گزشتہ روزبھی بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںمظفراحمد شہیدہواعالمی برادری بھارتی بربریت کانوٹس لے بھارتی افواج کی درندگی اپنے عروج پرپہنچ چکی ہے بھارتی افواج کی طرف سے آئے روزلائن آف کنٹرول کے نہتے اورمعصو م شہریوںکوہیوی مشین گنوںسے نشانہ بنایاجاتاہے بھارتی فوج ایک منصوبے کے تحت نوجوانوں کو شہید اور زخمی کر کے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے خواتین ،بچوں اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انڈین آرمی کی بزدلانہ کاروائیاںتحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیںبھارت جبر اور طاقت کے زور پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو یرغمال نہیں بنا سکتاان خیالات کااظہارانہوںنے تتہ پانی درہ شیرخان سیکٹرپربھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںشہیدہونے والے مظفراحمدکی شہادت پراظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مظفراحمدشہیدسمیت دیگرہزاروںشہداء کی قربانیاںرائیگاںنہیںجائیںگی شہیدوںکالہوضروررنگ لائے گااورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گاانہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی قابض فوج کے ظلم اور بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بزدل بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیںکشمیریوںکی نسل درنسل چلنے والی جدوجہدآزادی انشاء اللہ تعالیٰ اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے آزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوراس حق سے انہیںکوئی محروم نہیںرکھ سکتابھارتی ظلم وستم کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتے انہوں نے کہا کہ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںاوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا لاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںبزرگوںبچوںکی قربانیوںکاخون رنگ لائے گابھارتی افواج کی فائرنگ کاجواب ہماری جرات منداوربہادرافواج پاکستان بھرپورطریقے سے دے رہی ہے دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی کی نعمت سے محروم نہیںکرسکتی لائن آف کنٹرول،ورکنگ بائونڈری پرمسلسل بھارتی گولہ باری سے پرامن شہریوں کاقتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجنگی جنون کامنہ بولتاثبوت ہے اقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیںبگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے کشمیریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیںغیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں کشمیری عوام سترسال سے اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیں۔