احتساب لینے والے پہلے اپنا احتساب کریں ‘مریم نواز قوم کی لیڈر فخر ہے ‘قوم ہر نا انصافی اور جانبداری کا جواب 2018ء کے الیکشن میںووٹ کی پرچی کی طاقت سے (ن) لیگ کے شیروں کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروا کر دے گی

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری کی بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 21:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ احتساب لینے والے پہلے اپنا احتساب کریں مریم نواز قوم کی لیڈر فخر ہے قوم ہر نا انصافی اور جانبداری کا جواب 2018؁ء کے الیکشن میںووٹ کی پرچی کی طاقت سے ن لیگ کے شیروں کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروا کر دے گی ‘وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کو چار چاند لگا دیئے آزاد کشمیرکی خواتین مریم نواز کے ساتھ سیسیہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حکومت آزاد کشمیر عوام کو بنیادی حقوق فراہم کر رہی ہے کچھ سیاسی نادان حکومتی کار کردگی سے خوف زادہ ہو کر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے مشن کو ہر حال میں مکمل کر ئے گئی مسلم لیگ ن کی محبت کو کوئی مائی کا لال دل سے نہیں نکال سکتا مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس شروع کر کے تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کر دیا فاروق حیدر کے خلاف سازشیں کر نے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف جان بوجھ کے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کر کے مخالفین کے چھکے چھڑا دے گئی پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسلم لیگ ن کا بھرپور کرداراس کی کامیابی کا ضامن ہو گا خواتین نے جس جرات کے ساتھ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا لائق تحسین ہے بھارتی فوج نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کر کے دنیاکا امن خراب کر نے کی کوشش میں مصروف ہے کشمیری قوم 7نسلیں قربان کر کے بھی آزادی کی شمع کو حاصل کر نے کیلئے بے چین ہیںسی پیک کی وجہ سے پاکستان کا امیج بلند ہوا دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک منتخب وزیر اعظم کو عدالتوں میں خوار کیا جا رہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے اقتدار میں آکر مسلم لیگ ن تمام سسٹم کو مذید بہتر بنائے گئی ۔