گلگت بلتستان کو با اختیار اور با وقار نظام حکومت دیا جائے،جماعت اسلامی

آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ ہی ہمارے عوام کے مفاد میں ہے اس حوالے سے دیگر جماعتیں بھی اتفاق کررہی ہیں،گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اول روز سے میدان عمل میں ہے ظلم نا انصافی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے ،گلگت بلتستان جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجلاس سے مرکزی نائب امراء مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،مولانا عبدالسمیع،مولانا سلطان رئیس،اسماعیل شریعت یار ،حبیب الرحمان سمیت دیگر قائدین کا خطاب

بدھ 16 مئی 2018 21:36

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) گلگت بلتستان کو با اختیار اور با وقار نظام حکومت دیا جائے،آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ ہی ہمارے عوام کے مفاد میں ہے اس حوالے سے دیگر جماعتیں بھی اتفاق کررہی ہیں،گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اول روز سے میدان عمل میں ہے ظلم نا انصافی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے ،گلگت بلتستان جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجلاس سے مرکزی نائب امراء مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،مولانا عبدالسمیع،مولانا سلطان رئیس،اسماعیل شریعت یار ،حبیب الرحمان سمیت دیگر قائدین کا خطاب،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی اور سیاسی حقوق حاصل نہیں کر لیتے اس وقت تک جماعت اسلامی چین سے نہیں بیٹھے گی ،جماعت اسلامی اول روز سے یہاں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ،عوام اب جماعت اسلامی کے موقف کی تائید و حمایت کررہے ہیں جماعت اسلامی شروع دن سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ خطے کو با اختیار اور باوقار نظام حکومت دیا جائے ،آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے کشمیر کونسل کو ختم کرنے کے بجائے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی مشترکہ کونسل کو اپر ہائوس کا درجہ دیا جائے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ خطے میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی لاسکتی ہے کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان عمل میں برسرپیکار ہے کارکن اس ویژن کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں عوام کو منظم کریں ان کو جماعت میں شامل کریں واڈز کی سطح پر تک موثر تنظیم قائم کریں ،حقیقی تبدیلی لانے کے لیے بڑے پیمانے پرعوام کو اپنا ہمنوا بنانا ہو گا ۔