سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام یتیم طلباء طالبات میں امدادی رقوم تقسیم

معذور افراد کو ویل چیئرز،بیوہ خواتین کو ایک ایک سلائی مشین جبکہ یتیم طلباء و طالبات میں ایک ہزار فی ماہ کے حساب سے معاوضہ تقسیم کیا گیا

بدھ مئی 21:36

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حویلی سہیل مسعود ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب میں معذور افراد کو ویل چیئرز،بیوہ خواتین کو ایک ایک سلائی مشین جبکہ یتیم طلباء و طالبات میں ایک ہزار فی ماہ کے حساب سے معاوضہ تقسیم کیا گیا۔

ہر طالب علم کو تین ماہ کا معاوضہ 3,3ہزار روپے فی کس تقسیم کیئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ سوشل ویلفیئر سنٹر کا قیام حویلی میں لایا گیا ہے اور اس نے یتیم ،نادار ،معذور افراد اور بیوہ خواتین کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔پہلے مرحلہ پر آج ہم معذور افراد ،بیوہ خواتین اور یتیم طلباو طالبات میں سلائی مشینیں ،ویل چیئرز اور معاوضے تقسیم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود ایڈووکیٹ سوشل ویلفیئر حویلی کہوٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اٴْن کے جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے معذور افراد اور اس طرح کے ضرورت مند افراد کو اس قسم کی سہولیات میسر کیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں۔جو معذور ہونے کے باعث ہمیں نظر آتے۔

این جی اوز نے بھی حویلی کہوٹہ میں عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کیے ہیں اور کر رہے ہیں۔حویلی میں اس سے زیادہ تعداد میں لوگ معذور ہیں اور ضرورت مند ہیں ہم توقع رکھتے ہیں کہ ا?ئندہ ا?پ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کریں گے۔خواتین سے میں کہتا ہوں کہ وہ سلائی مشینوں کو کام میں لائیں ہماری حکومت نے عزم کر رکھا ہے کہ سہولت اور روزگار عوام کے دروازے تک پہنچائیں گے۔